اردو | NEWS

بالی وڈکی سینئر اداکارہ سریکھا سکری انتقال کرگئیں

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈکی سینئراداکارہ سریکھاسکری 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق اداکارہ کے مینیجر کا بتانا ہے کہ سریکھا سکری کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا، وہ کئی ماہ سے علیل تھیں جب کہ 2020 میں اداکارہ کو دماغی فالج کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ دوسری مرتبہ دماغی فالج کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں میں مبتلا تھیں۔
سریکھا سکری نے 1980 سے قبل فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے درجنوں فلموں میں معاون اداکارہ کے کردار ادا کیے، ساتھ ہی انہوں نے بھارتی ٹی وی اور تھیٹرز پر بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
انہوں نےقصہ کرسی کا، تماس، ممو، سلیم لنگڑے پہ مت رو، نظر، نسیم، سرفروش، زبیدہ، کالی سلوار، دیو ڈی، بدھائی ہو اور شیر خورما جیسی فلموں میں اداکاری کی۔
سریکھا سکری نے ہندی کے علاہ ملایلم اور تیلگو سمیت دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں میں بھی شاندار کردار ادا کئے۔
سریکھا سکری عام طور پر فلموں میں والدہ، بڑی بہن، پھوپھو اور دادی جیسے کردار ادا کرتی تھیں اور ایسے ہی کرداروں کی وجہ سے انہیں تین بار نیشنل ایوارڈ بھی دیئے گئے۔
سریکھا سکری نے دیگر فلمی ایوارڈز بھی اپنے نام کئے اور انہیں آخری بار 2018 کی فلم بدھائی ہو میں دادی کا کردار ادا کرنے پر نیشنل ایوارڈ دیا گیا تھا۔
سریکھا سکری نے سوگواروں میں ایک بیٹا چھوڑا ہے اور ان کی موت پر بولی وڈ شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو بھی سراہا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب