اردو | NEWS

لوگ پاکستانی ڈراموں میں رونادھونادیکھنا پسند کرتے ہیں، صنم جنگ

کراچی(شوبزڈیسک)اداکارہ اورمارننگ شو کی میزبان صنم جنگ کا کہنا ہے کہ لوگ ڈراموں میں رونے دھونے والے کردار پسند کرتے ہیں۔بھولے بھالے چہرے والی اداکارہ صنم جنگ نے حال ہی میں اردونیوز سے بات کرتے ہوئے اپنی اداکاری اور گھریلو زندگی کے بارے میں بات کی۔
صنم جنگ نے پاکستانی ڈراموں میں زیادہ تر مثبت کردار ادا کئے ہیں تاہم ڈراما سیریل قرارمیں انہوں نے پہلی بار منفی کردارادا کیا۔صنم جنگ نے اپنے منفی کردارکے بارے میں بات کرتے ہوئے کہامیں مثبت کرداربہت زیادہ کرچکی تھی لہذا مجھے لگاکہ اب کچھ الگ کرنا چاہئے۔
اس لئے میں نے ڈراما سیریل قرارکی پیشکش قبول کرلی جس میں میراکردار ایک خود پسند اور گھمنڈی لڑکی کا تھا۔ خوشی اس بات کی ہے کہ لوگوں نے مجھے منفی کردار میں بھی سراہا۔صنم جنگ سے جب پوچھا گیا کہ موجودہ دور کے پاکستانی ڈراموں کی کہانی یکسانیت کا شکار ہے؟
اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اگر ڈراموں میں بہت سارا رونا دھونا ہورہا ہے تو اس لئے کہ لوگ یہ رونا دھونا دیکھتے ہیں اور پسند کرتے ہیں۔ ڈراما شائقین، پروڈیوسرز اور چینلز مالکان کو چاہئے کہ وہ اس ٹرینڈ کو بدلیں لیکن اب اگر ریٹنگ ہی ایسے ڈراموں کی آرہی ہے تو کیا کیا جائے۔
گزشتہ برس صنم جنگ کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس بارے میں صنم جنگ نے کہا سوشل میڈیا پر میری طلاق کی جھوٹی خبروں کی وجہ سے میں بالکل پریشان نہیں ہوئی۔ بس لوگوں کو مسئلہ تھا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ تصویریں نہیں لگاتی اس لئے طلاق کی خبر اڑادی۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب