اردو | NEWS

ہیراپھیری3سے متعلق جلداچھی خبرسنیں گے:پریش راول

لاہور(شوبزنیوز)معروف بھارتی اداکارپریش راول نے مشہورِ زمانہ کامیڈی فلم ہیراپھیری کے دوسرے سیکوئل ‘ہیرا پھیری 3’ سے متعلق تذکرہ کرتے ہوئے مداحوں کو جلد خوشخبری کا عندیہ دیا ہے۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پریش راول نے کہاہیرا پھیری 3 پر کام جاری ہے، امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک مداح اس حوالے سے خوشخبری سن سکیں گے۔
یادرہے کہ بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ‘ہیرا پھیری’ کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ‘پھر ہیرا پھیری’ 2006 میں ریلیز ہوا، فلم میں اداکار اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔
2018 میں معروف ہدایتکار اندرا کمار نے ٹوئٹر پر تصدیق کی تھی کہ فلم ہیرا پھیری 3 پر کام شروع ہونے جارہا ہے جس کے بعد مداحوں کو اس کا بے صبری سے انتظار تھا۔ خبریں تھیں کہ اکشے کمار فلم کا زیادہ معاوضہ طلب کررہے ہیں جس کے باعث ان کی جگہ ابھیشیک بچن کو کاسٹ کیا جائے گا، بعدازاں اکشے کمار کو ہی فلم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب