اردو | NEWS

کنگنا رناوت کے خلاف پولیس سٹیشن میں شکایت درج

جے پور(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف بھارت کی آزادی کو بھیک قرار دینے پر پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروا دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جے پور کے ایک کانگریسی رہنما نے ویشالی نگر پولیس سٹیشن میں اداکارہ کے خلاف شکایت درج کروائی۔ مقامی ایس ایچ او کے مطابق شکایت کنندہ نے کہا کہ کنگنا کا بیان بھارتی آئین اور آزادی پسندوں کی توہین ہے۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے اگر کوئی قابل شناخت جرم پایا جاتا ہے تو مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔کنگنا رناوت اکثروبیشتر اپنے متنازع بیانات کے سبب طنز و تشنیع کا نشانہ بنتی رہتی ہیں، یہاں تک کہ بالی وڈ اداکار بھی ان سے خوش نہیں۔ اداکارہ راکھی ساونت نے کنگنا کے بھیک والے بیان پر انہیں غدار قرار دے دیا تھا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب