اردو | NEWS

بھارتی سیاستدان کا تامل اداکار کو مارنے پر انعام کا اعلان

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی سیاست دان نے تامل فلم ‘جے بھیم’ بنانے والے اداکارسوریا کو پیٹنے پر انعامی رقم رکھ دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاں ایک جانب یہ فلم کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے وہیں دوسری جانب تامل ناڈو کی سیاسی جماعت پٹالی مکل کچی (پی ایم کے) نے اسے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی فلم قرار دیا ہے۔
سوریا کے خلاف پی ایم کے کے مقامی لیڈر سیتھاملی پزہانی سوامی نے مائیلا دودورائی میں سوریا کے خلاف کمشنر آفس میں درخواست بھی دائر کی ہوئی ہے۔دوسری جانب انہوں نے اشارہ دیا کہ جس طرح بنگلور ایئرپورٹ پر اداکار وجے سیتھو پتی پر حملہ ہوا تھا، وہ چاہتے ہیں کہ ایسا ہی حملہ ان کی پارٹی کے نوجوان سوریا پر کریں انہیں ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب