اردو | NEWS

رانی مکھر جی نے خود کو روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا

ممبئی(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ رانی مکھر جی نے خود کو بالی وڈ کی روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا۔ویب سائٹ ’بالی وڈ ہنگامہ‘ کو اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ اور فلم انڈسٹری میں25 سال مکمل ہونے پر انٹرویو دیتے ہوئے رانی نے کہا کہ جب میں نے بالی وڈ میں قدم رکھا تب یہاں اداکارائوں کا لمبا قد، ان کی آواز اور رنگت کو فوقیت دی جاتی تھی تاہم میں خوبصورت نہیں تھی، میرا قد درمیانہ تھااورآواز اچھی نہیں تھی۔
رانی مکھر جی نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نےمجھےسکرین پر بے حد پسند کیا اور میری آواز کی تعریف کی کیونکہ آج میری آواز ہی میری پہچان ہے، لوگ میرے چہرے کے بجائے مجھے میری آواز سے زیادہ جانتے ہیں۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہی کہنا ہے کہ بالی وڈ میں آپ اُس وقت آگے بڑھ سکتے ہیں جب آپ میں صلاحیتیں ہوں، میرٹ پر کامیابی پانا مداحوں کے بغیر ممکن نہیں، پہلی فلم میں بہت ضروری ہوتا ہے کہ لوگ آپ کو قبول کرلیں۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب