اردو | NEWS

سلمان خان کترینہ کی شادی میں شریک کیوں نہیں ہوں گے؟

ممبئی(شوبزڈیسک)سلمان خان اپنی دوست کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے وجہ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان دسمبرمیں اپنی آنے والی فلم ٹائیگر3پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے اس لئے کترینہ کیف کی شادی میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔سلمان خان نےشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی حراست کے دنوں میں شاہ رخ خان سے اظہاریکجہتی کے لئےاپنی شوٹنگ ملتوی کردی تھی اورشاہ رخ سے قریبی رابطے میں تھے۔سلمان خان کی ملتوی شوٹنگزکا آغاز دسمبر میں ہوگا۔کترینہ کیف خان خاندان کی فرد سمجھی جاتی ہیں اس لئے دونوں کے پرستاروں کے لئے سلمان خان کا کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنا حیرانگی کا باعث تھا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب