اردو | NEWS

سعودی عرب نے مستعار دی گئی 1400 سالہ تاریخ واپس مانگ لی

دباﺅڈالاجارہا ہے کہ ہم تاریخ واپس کریں:ذرائع اخبر سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد نے ریاض کی طرف سے آسان شرائط پر فراہم کئے گئے 3 ارب ڈالر کے قرض کی دوسری قسط کے طور پر مزید ایک ارب ڈالر کی رقم واپس کر دی ہے لیکن سعودی عرب نے اب پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی مملکت سے مستعار لی گئی 1400 سالہ تاریخ بھی واپس کرے۔ ذرائع کے مطابق ، پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ جو تاریخ اسے عرب دنیا سے عمومی اور سعودی عرب سے خصوصی طور پر بطور قرض دی گئی تھی، وہ واجب الادا ہے۔ اس بارے میں پاکستان کے سرکاری حکام نے اپنی مکمل لاعلمی کی تصدیق کی ہے۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے انکشاف کیا ، تمام پاکستانی حکومتوں ، بشمول ہماری اور سابقہ حکومتوں کے ، اس بات پر اتفاق رائے رہا ہے کہ عرب دنیا نے ہمیں تاریخ قرض کے طور پر نہیں بلکہ گرانٹ کے طور پر دی ہوئی ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ہم پر تاریخ لوٹانے کے لئے دبائو ڈالا جارہا ہے کہ ہم تاریخ واپس کریں تاکہ ایک ایسے ملک کے ساتھ ایک نئی تاریخ کا آغاز کیا جا سکے جس کی تاریخی اعتبار سے ہمارے پاس کوئی تاریخ نہیں ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریاض کی طرف سے ایسی تاریخ ، ورثہ اور نظریہ کی واپسی کے لئے دبائوڈالنا غیر معمولی بات ہے جسے سعودی عرب نے خود کئی دہائیوں کے دوران جارحانہ انداز میں برآمد کیا۔ پاکستان نے روایتی طور پر شناخت اور تاریخ کے قرض کے عوض سعودی عرب کو مستفید کیاتاہم اسلام آباد کو یہ قرض واپس کرنے کے لئے کسی اور کی طرف جانا پڑے گا۔سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ تاریخ تین اقساط میں واپس کی جائے گی۔ مستعار لی گئی 1400 سالہ تاریخ میں سے ، پہلے 300 اور آخری 100 سال سب سے زیادہ اہم ہیں۔ ایک سرکاری عہدیدار نے انکشاف کیا کہ وہ توقع کر رہے ہیں کہ درمیان کے ایک ہزار سال کو بہت جلد چکتا کر دیا جائے گا اور پھر باقی ماندہ پر توجہ دی جائے گی۔مقام شکر ہے کہ ترکی ہماری مدد کو آن پہنچا ہے اور فوری طور پر ہمیں اپنی تاریخ کے 700 سال دے رہا ہے اور مزید 700 بعد میں شامل کر لئے جائیں گے۔ امید ہے کہ ہم جلد ہی سعودی قرضہ واپس کردیں گے۔وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ دوسرے ممالک سے آباو¿ اجداد اور ورثہ کی درآمد یقینی بنانے کے لئے پہلے سے ہی کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ مقامی تاریخ کی تیاری کے لئے تاریخ سازی کی ملکی صنعت کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
(بشکریہ پاکستان ٹوڈے)

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب