ضمنی انتخابات:پنجاب میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوارفائنل

6 days ago


این اے 75سے نوشین افتخار ،پی پی 51سے مسز طلعت منظور چیمہ الیکشن لڑیں گی

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی قومی اورصوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست پرہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ فائنل کردیئے۔

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75سے نوشین افتخار اوروزیرآبادکے حلقہ پی پی 51سے مسز طلعت منظور چیمہ مسلم لیگ(ن) کی امیدوار ہونگی۔

مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی منظوری نوازشریف اور شہبازشریف سے لے لی گئی ۔

ان خیالات کااظہارمسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے ایک بیان میں کیا۔ان کاکہناتھاکہپارٹی ٹکٹ کے حصول کےلئے جن امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرارکھے ہیں ان کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کاغذات واپس لے لیں۔

مذکورہ دونوں حلقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اب پارٹی کی نامزد امیدواروں کو مکمل سپورٹ کریں۔دونوں حلقوں سے تمام پارٹی ٹکٹ کے امیدوار دونوں لیگی امیدواروں کی بھرپور کمپین چلائیں۔

دونوں اضلاع میں مقامی ایم این اے ،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیداران امیدواروں کی کامیابی کےلئے بھرپور کردار ادا کریں۔راناثناءاللہ کاکہناہے کہ دونوں حلقوں میں الیکشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو دونوں لیگی امیدواروں کی بھرپور کمپین چلائیں گی۔

مریم نوازدیگر پارٹی رہنمائوں کے ساتھ کمپین میں شامل ہوں گی۔

شیئر کریں