پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ

1 week ago


واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل

اٹک کے علاقے پنڈی گھیپ میں پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔پاک فضائیہ کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ تباہ ہونے والے طیارے سے پائلٹ بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہے اورکسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔واضح رہے اس طرح کے واقعات ماضی میںبھی پیش آتے رہے ہیں۔11 مارچ کو اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے۔12 فروری کو خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا تھا۔7 فروری کو پنجاب کے شہر شورکوٹ کے قریب معمول کی پرواز کے دوران پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ