اردو | NEWS

15رکنی چینی حکام پاکستان میں،داسوکی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں:شیخ رشید

اسلام آباد(ایم این این)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ سکیورٹی ایجنسیز کو چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ داسو واقعے کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہاادارے تحقیقات کررہے ہیں، چین کے 15 حکام تحقیقات کے لئے پاکستان پہنچے ہیں، واقعے پر چینی وزیرداخلہ نے بھی مجھ سے بات کی ہے، چینی وزیرپبلک سکیورٹی سے ٹیلی فون پربات ہوئی جس میں واقعے پر مذمت کی۔
انہوں نے کہاحادثہ قراقرم ہائی وے پر پیش آیا، چین کی 15 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے کل جائے حادثہ کادورہ کیا، حادثے کے زخمیوں کو پاک فوج کے ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھاچینی باشندوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارا فرض ہے، ان کے عوام کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، چین اور چینی وزارت داخلہ کو آن بورڈ لیا ہوا ہے، وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود اور مجھے چین جانے کی ہدایت کی ہے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب