اردو | NEWS

کوہستان واقعہ: چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا

اسلام آباد(ایم این این)کوہستان میں چینی انجینئرز کی ہلاکت کے معاملے پر چینی کمپنی نے داسوڈیم پر کام بند کر دیا۔داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی چائنہ گیزوبا کی جانب سے حکومت پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 14 جولائی کو پیش آنے والے واقعے کے باعث کام نہیں کر سکتے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ تمام پاکستانی ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے تاہم تمام ملازمین کوگریجویٹی اور تنخواہ ادا کی جائے گی۔داسو ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹرانوارالحق نے بھی چینی کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کر دی ہے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر انوارالحق نے کہا کہ جوں ہی سکیورٹی کے معاملات درست ہوں گے تو ڈیم پر کام دوبارہ شروع ہوجائے گا۔
یادرہے کہ 14 جولائی کو اپرکوہستان میں پیش آنے والے واقعے میں 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واقعے میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب