اردو | NEWS

افغان سفیرکی بیٹی اسلام آبادسے اغوا

اسلام آباد(ایم این این)افغان سفیرکی بیٹی کونامعلوم افرادکی جانب سے اسلام آبادسےاغواکرلیاگیا۔نامعلوم افرادستائیس سالہ سیلسلہ خیل کو ہاتھ پائوں باندھ کر گاڑی میں لے گئے۔واقعہ گزشتہ روزدوپہرکوڈھائی بجے کے قریب تھانہ کوہسار کے علاقے میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افرادکی جانب سے پچاس روپے کے نوٹ پر افغان سفیر نجیب اللہ کے کیمونسٹ ہونے سے متعلق تحریر بھی درج تھی۔شام کے وقت سیلسلہ خیل کونامعلوم افرادزخمی حالت میں بلیوایریامیں پھینک کر فرارہوگئے۔
پولیس ذرائع کاکہناہے کہ لڑکی پرتشددکیاگیاہے۔خاتون کامیڈیکل کروالیا گیاہے۔اس وقت اس معاملہ کے مختلف پہلوئوں پرتحقیقات کاسلسلہ اجری ہے

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب