اردو | NEWS

عمران خان کی آمدپرانہیں کشمیرفروش کا تاج پہنایاجائے، مریم نواز

اسلام آباد(ایم این این)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہناہے کہ عمران خان کی آزاد کشمیرآمد پر عوام انہیں کشمیر فروش کا تاج پہنائے۔آزاد کشمیر کے علاقے اسلام گڑھ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آوازیں پورے کشمیر میں گونج رہی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے مخالف بھی مان رہے ہیں کہ یہ واحد پارٹی ہے جس نے باقی تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوادی ہیں۔نوازشریف یہ الیکشن جیت چکا ہے، یاد رکھو ووٹ چوروں اگر تم نے شیر کا جیتا ہواالیکشن چوری کیا تو کشمیری تمہیں چھوڑیں گے نہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ2018 نہیں ہے جس میں تم آرٹی ایس کا بٹن دبا کر الیکشن چوری کرلیا تھا اور مسلم لیگ (ن) نے چپ کرکے یہ فیصلہ مان لیا تھا۔اب یہ وہ مسلم لیگ(ن) بھی نہیں، اس بار ووٹ چوروں کا واستہ آزاد کشمیر کے شیروں سے ہے۔
لیگی رہنماکاکہناتھاکہ جہاں تحریک انصاف کااستقبال جوتوں،انڈوں اورٹماٹروں سے ہوتاہے ایسے ماحول میں آج عمران خان کشمیرتشریف لارہے ہیں۔عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کاآغازباغ سے اس لئے کیاکیونکہ انہوں نے وہاں ایک اے ٹی ایم ڈھونڈلیاہے جیسے شہدپرمکھیاں جاتی ہیں ویسے ہی جس کی جیب میں پیساہوعمران خان وہاں جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاعوام سے گزارش ہے کہ عمران خان کااستقبال انڈوں،ٹماٹروں سے نہیں کرنابلکہ ایک پھولوں کاہار پہناناجس پرلکھا ہو ویلکم ٹو آزاد کشمیرآٹا چوری میں نمبر ون، دوسرا ہار پہنانا جس پر لکھا ہو چینی چوری میں نمبر ون، تیسرے پر گیس، بجلی چوری میں نمبر ون، پانچویں پر لکھا ہو مہنگائی میں نمبر ون۔
مریم نواز کا کہنا تھااس کے بعد انہیں عزت سے ایک میڈل پہنانا جس میں لکھا ہو ووٹ چوری میں نمبر ون، پھر عزت سے انہیں تاج پہنانا جس پر لکھا ہو کشمیر فروش۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب