اردو | NEWS

ڈیرہ غازی خان کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم،34افرادجاں بحق

ڈیرہ غازی خان(ایم این این)تونسہ بائی پاس کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 34 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کے درمیان تصادم ہواجس کے نتیجے میں بس میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے ابتدائی طور پر 18 افرادکے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جبکہ 60 سے زائد زخمیوں میں سے 13 دوران علاج دم توڑ گئے،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس سیالکوٹ سے راجن پورجارہی تھی، بس کے مسافروں کی اکثریت مزدور پیشہ افراد کی تھی اور وہ عیدالاضحیٰ منانے اپنے آبائی علاقے جارہے تھے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب