اردو | NEWS

نوازشریف کشمیرکامقدمہ لڑیں گے اورجیتیں گے:مریم نواز

حویلی(نیوزڈیسک)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدرمریم نوازنے کہاہے کہ نوازشریف کشمیرکامقدمہ لڑیں گے اورجیتیں گے۔حویلی آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاسلیکٹڈ کی طرح آزاد کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے۔
مریم نواز نے کہامیں ایسی جگہ پر کھڑی ہوں جس کے3اطراف میں ایل او سی (لائن آف کنٹرول ) ہے تو میں سب سے پہلے مقبوضہ کشمیر جو ایل او سی کے اُس پارہے، میں مقبوضہ کشمیر کے شہید بیٹوں، ان کی مائوں، والدین کو سلام پیش کرتی ہوں اور یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہاوہ ایک لاکھ شہداجنہوں نے اپنی سرزمین کی آزادی کے لئے اپنا خون بہایا ہے، مریم نواز یہاں کھڑے ہوکر وعدہ کرتی ہے کہ نواز شریف اور آزاد کشمیر میں کھڑے لوگ آپ کا مقدمہ لڑیں گے، نہ صرف یہ مقدمہ لڑیں گے بلکہ سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے۔
مریم نواز نے کہانواز شریف جب کشمیریوں کے وکیل تھے تو برہان وانی شہید کا مقدمہ ایک شیر کی طرح امریکا میں سلامتی کونسل میں لڑا تھا، نواز شریف جیسا شیر تھا تو دشمن کے5ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کئے تھے۔
انہوں نے کہانواز شریف نے منہ لٹکا کر کشمیریوں کو یہ نہیں کہا کہ اگر بھارت کشمیر اچک کر لے گیا تو میں کیا کرسکتا ہوں، نواز شریف نے سر پھینک کر یہ نہیں کہا کہ 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے، مقبوضہ کشمیر کا یہ مقدمہ صرف آزاد کشمیر کے شیر اور شیرنیاں ہی لڑسکتے ہیں۔
مریم نوازکاکہناتھامیں سرحدوں پرکھڑے پاکستانی فوج کے ان محافظ بیٹوں کوبھی سلام پیش کرناچاہتی ہوں جوکسی بھی سیاست سے بالاترہوکراپنے وطنِ عزیزکے دفاع کے لئے سرحدوں پرجانیں ہتھیلی پرلئے اپنے وطن کی حفاظت کررہے ہیں، میں تمام پاکستانیوں کی جانب سے ان فوجیوں کودونوں ہاتھوں سے سلام پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے کہاسننے میں آیاہےباغ میں جس امیدوارکواسلام آبادسے سمگل کرکے آزادکشمیرلائے ہیں،تنویرالیاس صاحب، ان پرالزام لگاہے کہ انہوں نے ایک افسرکوایک ارب روپے کی رشوت دی۔کشمیریوں مجھے ایک بات بتائیں جوآپ کے ووٹ کوایک ارب روپے میں خریدنے کی کوشش کرے کیاوہ گیدڑ آپ کا لیڈر ہوسکتاہے۔
2016 میں نواز شریف جب وزیراعظم تھے توانہی سردار تنویر الیاس نے مسلم لیگ(ن) سے سینیٹ کاٹکٹ مانگا تھا اور یہ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے تھے۔مریم نواز کے مطابق سردار تنویر الیاس نے نواز شریف کو پیغام دیا تھا کہ میں 50 کروڑ روپے پارٹی فنڈ میں دیتا ہوں مجھے ٹکٹ دیں۔
نواز شریف نے واپس پیغام دیا کہ نواز شریف ٹکٹ دیتا ہے اپنی جماعت کو بیچتا نہیں۔کشمیرکے عوام آج یہ پوچھ رہے ہیں کہ رشوت پکڑنے والے کو،رشوت لینے والے کوتوآپ نے پکڑ کرنوکری سے برخاست کردیالیکن جس نے رشوت دی ہےجو رشوت دے کر خریدنے والا ہے وہ عمران خان کے ساتھ سٹیج پر کیوں بیٹھا ہے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب