بجلی کابم عوام پرگرادیاگیا،فی یونٹ مہنگاہوگیا

1 week ago


نیپرانے ایک روپے6 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

نیپرا(نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

نیپرااعلامیہ کے مطابق سی پی پی اے(سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ) نے اکتوبر اور نومبر 2020 کے کے لئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے نے 30 دسمبر 2020 کو دونوں مہینوں کی ایف سی اے پر عوامی سماعت کی اور بجلی کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 29 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا جبکہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 77 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کے بلوں پر ہو گا، اضافے کا اطلاق لائن لائف صارفین کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہو گا۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


بجلی کابم عوام پرگرادیاگیا،فی یونٹ مہنگاہوگیا