موٹروے زیادتی کیس :گرفتار ملزم شفقت نے جرم کا اعتراف کرلیا

1 week ago


ملزم کا پہلے سے کرمنل ریکارڈ موجود، ڈی این اے میچ کرگیا

موٹروے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز گرفتاری دینے والے ملزم وقار الحسن کی نشاندہی پر گزشتہ روز دیپالپور میں کارروائی کی تھی جہاں سے شفقت نامی شخص کو حراست میں لیا گیاتھا۔حراست میں لئے گئے ملزم شفقت نے دورانِ تفتیش خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا۔


ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اور ملزم عابد ڈکیتی کی غرض سے موٹروے پر موجود تھے جہاں انہوں نے ایک کار کو دیکھا تو کار کاپیچھا کیا۔ شفقت نے بتایا کہ وہ اور عابد ڈکیتی کی غرض سے کار کے پاس گئے جہاں انہوں نے پہلے خاتون سے لوٹ مار کی اور پھر نیچے کھائی میں لے جاکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم شفقت کا پہلے سے بھی کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور وہ ڈکیتی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کا ڈی این اے بینک میں پہلے سے ڈی این اے موجود نہیں تھا تاہم پولیس کی جانب سے شفقت کا فوری ڈی این اے کرایا گیا جو میچ کرگیا۔ ملزم شفقت ماضی میں بھی اجتماعی زیادتی کے واقعات میں ملوث رہا ہے لیکن پولیس کے پاس ملزم کا ریکارڈ نہیں۔

 

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


موٹروے زیادتی کیس :گرفتار ملزم شفقت نے جرم کا اعتراف کرلیا