سینٹ الیکشن:پی ٹی آئی اورباپ کے معاملات طے

2 weeks ago


دونوں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے

سینٹ الیکشن کے لئے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اورباپ پارٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ پی ٹی آئی اور بی اے پی کے مرکزی قائدین کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

ملاقات میں بی اے پی کے پارلیمانی لیڈربلاول آفریدی، شاہ جی گل، تاج محمد خان اور پی ٹی آئی رہنما وزیر دفاع پرویز خٹک، سپیکر اسد قیصر، وزیر اعلیٰ محمود خان اور گورنرشاہ فرمان موجود تھے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاملات کے مطابق تحریک انصاف جنرل نشست پر بی اے پی کے امیدوار تاج محمد خان کو ووٹ دے گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی پی ٹی آئی کو ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیت نشست پر ووٹ دے گی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہماری پارٹی پی ٹی آئی کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


سینٹ الیکشن:پی ٹی آئی اورباپ کے معاملات طے