شہبازشریف ، اہلیہ، 2 بیٹیوں کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

1 week ago


منظوری کابینہ نے بذریعہ سرکولیشن سمری دی

وفاقی کابینہ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کیس سے متعلق اہم فیصلہ کیاگیا ہے۔ کابینہ نے شہباز شریف کے کیس سے جڑے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ۔
کابینہ نے بذریعہ سرکولیشن سمری کی منظوری دی اور جن 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں شہبازشریف کی اہلیہ اور 2 بیٹیاں بھی شامل ہیں۔جیونیوزکے مطابق شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے علاوہ اپوزیشن لیڈر سے لین دین کرنے والے7 افراد کانام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی جبکہ شہبازشریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں ہے۔یارہے نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر 28 ستمبر کو شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


شہبازشریف ، اہلیہ، 2 بیٹیوں کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری