پولیس قبضہ گروپ بن گئی ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

1 week ago


آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم ،متروکہ وقف املاک بورڈکیس میں سخت ریمارکس

لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پرپولیس کے قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گئی ہے اور پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔چیف جسٹس نے مزید کہا پولیس گندے انڈوں کو نکال باہر کرے اور افسروں کو معاف کرنے کی روش چھوڑ دیں۔


چیف جسٹس نے اگلی سماعت پرآئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔یادرہے کہ گجرپورہ موٹروے پر زیادتی کے کیس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا حکومتی مشیر اور وزیر قانون موقع پر جا کر تصویریں بنا رہے ہیں، کیا وزیر قانون کوئی انویسٹی گیشن افسر ہیں جو موقع پر جا کر تصویریں بنا رہے ہیں، یہ تصویریں بعد میں سوشل میڈیا پرڈال کر دکھاتے ہیں کہ بڑا کام کررہے ہیں، پتہ نہیں انویسٹی گیشن ہورہی ہے یا ڈرامے بازی۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


پولیس قبضہ گروپ بن گئی ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ