شادی کے لئے کم ازکم 18 سال عمرکی شرط عدالت میں چیلنج

6 days ago


شریعت کے مطابق شادی کی شرط بلوغت ہے،درخواست گزار

شادی کے لئے کم ازکم 18 سال عمرکی شرط کوسندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ لڑکی کی شادی کیلئے 18 برس کی شرط شریعت کے مطابق نہیں ، شریعت کے مطابق شادی کی شرط بلوغت ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا آپ ہمیں بتائیں اس درخواست کو سننے کی مجاز ہائیکورٹ ہے یا شریعت کورٹ؟

عدالت نے سماعت کے دائرہ اختیار سے متعلق وکیل درخواست گزارسے دلائل طلب کرلئے اور مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

یادرہے ہائیکورٹ نے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت آرزو اور علی اظہرشادی کیس میں آرزو کی عمر 18 برس سے کم ہونے کے باعث شادی کالعدم قرار دی تھی۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


شادی کے لئے کم ازکم 18 سال عمرکی شرط عدالت میں چیلنج