اردو | NEWS

بنگلہ دیش کےخلاف پہلےٹی ٹوئنٹی کےلیےپاکستان کی12رکنی ٹیم کااعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیاگیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف 19 نومبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کااعلان کردیاگیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس میں 12 رکنی ٹیم کااعلان کیاجس میں بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، فخرزمان، شعیب ملک، خوش دل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، حارث روف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کےمومنٹیم کو جاری رکھ کرسیریزاپنے نام کرنا چاہتے ہیں، اس سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کےخلاف میچز بھی ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ بنچ پر موجود لڑکوں کو بھی ٹرائی کریں، اس مرحلے پر کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہتے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب