اردو | NEWS

سپریم کورٹ کا کراچی میں چار قدرتی جھیلیں بحال کرنے کا حکم

کراچی(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نےکراچی کےعلاقےپی ای سی ایچ ایس میں چارقدرتی جھیلیں بحال کرنےکاحکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں رفاعی پلاٹوں اورپارکوں پرقبضےکےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نےکہاکہ مرتضیٰ وہاب صاحب کراچی میں چارقدرتی جھیلیں ہواکرتی تھیں۔ مرتضیٰ وہاب نے جواب دیا کہ جھیل پارک میں ایک جگہ فٹ بال گرائونڈ بنایا گیا ہے۔شہریوں نے بتایا کہ فیروز آباد، طارق روڑکے اطراف جھیلوں پرہائوسنگ سکیم بنا دی گئی، جھیلیں ختم کر دی گئیں۔ جھیل پارک کے اطراف ساری دکانیں بنا دیں، جھیل پارک میں سارے موالی گھوم رہے ہوتے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ مرتضیٰ صاحب کراچی کی جھیلوں کوکیسےبحال کریں گے، غیر ملکی آکر یہاں رہتے تھے، کیا حال کردیا، جھیل پارک کے اطراف کتنا خوبصورت ایریا تھا،ایک جھیل پر تو نجی سکول بنا ہوا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2003 میں 25 شاہراہوں کو کمرشل کیا گیا، پھر مصطفیٰ کمال نے کمرشلائزیشن کی، اس وقت کے فیصلے تھے جن کا سارا خمیازہ بھگت رہے ہیں، عدالت میں گئے تو عدالت نے ان فیصلوں کو برقرار رکھا۔ جب بھی کوئی کارروائی ہوتی ہے ہائی کورٹ سٹے دے دیتا ہے، سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی بہت سی مثالیں ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پورا شہر چوک ہو چکا، مسئلے کا تدارک کیسے ہوگایہ بتائیں، یونیورسٹی روڈپرتو پارکس ہونے چاہئیں، شاہراہِ فیصل پوری اندھیرے میں پڑی ہوتی ہے، شاہراہِ پر لائٹ چلانے کا کام کس کا ہے، کنٹونمنٹ بورڈ والے بھی تو اسی پاکستان میں رہتے ہیں، تمام کنٹونمنٹ بورڈز کے حکام کو بلا لیتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کشمیر روڈ پر قبضہ ہم نے ختم کرایا ابھی تک ملبہ نہیں اٹھایا گیا۔ شہری امبرعلی بھائی نے کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں آپ کی مدت ختم ہو تو یہ اپنا کاروبار پھر سے شروع کریں۔سپریم کورٹ نے پی ای سی ایچ ایس میں چار جھیلیں بحال کرنے اورکے ایم سی سپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ سے ملبہ اٹھانے کا حکم جاری کردیا۔عدالت نے ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی کو تمام پارکس اور پلے گرائونڈز بحال کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پارکوں اور میدانوں کو بحال کرکے محفوظ بنایا جائے ،ان میں داخلے کی کوئی فیس نہیں ہوگی، کے ایم سی کے تمام پارکوں میں داخلہ فری کیا جائے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب