اردو | NEWS

ووٹنگ مشین کےذریعے الیکشن،قانون سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(ایم این این)الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)کےذریعے الیکشن کروانے سےمتعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سپریم کورٹ میں یہ درخواست ایڈووکیٹ سلیم اللہ خان کی طرف سےدائرکی گئی ہے، درخواست آئین کےآرٹیکل 184(3)کے تحت دائرکی گئی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن آف پاکستان، سیکرٹری کوفریق بنایاگیاہے۔درخواست میں استدعاکی گئی کہ ای وی ایم سےمتعلق ہونےوالےترمیم کوکالعدم قراردیاجائے،17نومبر کے اجلاس میں 33 بل منظور کئے گئے۔ منظور کئے گئے بلوں پر پارلیمان میں کوئی بحث نہیں کی گئی، منظور ہونے والی ترمیم آئین کے برخلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے، ترمیم سے ملک میں دھاندلی کا دروازہ کھلےگا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ای وی ایم کا خرچہ اسکے دائرے سے زیادہ ہے، ای اوی ایم سےحکمران جماعت کو فائدہ ہو گا، ترمیم سے آئین کے برخلاف الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کر دی گئی ہے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب