پی ڈی ایم کاشیڈول کے مطابق جلسے کرنے کااعلان

6 days ago


حکومت کوگھربھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،مولانافضل الرحمٰن

اپوزیشن کے اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے اجلاس کے بعداپوزیشن پارٹیوں کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے کوروناکی آڑمیں جلسوں پرپابندی کوتسلیم نہیں کرتے۔ہمارے جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہااس حکومت کوگھربھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔اس حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے کیونکہ یہ عوام کی نمائندہ نہیں ہے۔ مولانانے کہاکہ ہم گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کوتسلیم نہیں کرتے۔جھوٹے مقدمات درج کرکے انتقام لیاجارہاہے۔شبرزیدی نے بدعنوان لوگوں کی فہرست پیش کی توعمران خان نے کہاکہ انہیں چھوڑدویہ ہمارے فنانسرہیں۔

مولانانے کہافارن فنڈنگ کیس میں تاخیری خربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں۔اس سے قبل پی ڈی ایم کااجلاس مولانا کی قیادت میں ہواجس میں تمام پارٹیوں کی قیادت نے شرکت کی۔ آج ہونے والے اجلاس کی میزبانی اسلام آبادمیں مسلم لیگ ن نے کی۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


پی ڈی ایم کاشیڈول کے مطابق جلسے کرنے کااعلان