2 weeks ago
نوشہرہ کے حلقہ پی کے63میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدواراختیارولی جوکہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارہیں نے میدان مارلیا۔
ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوارمیاں عمر شکست کھاگئے۔اس حلقے میں کل 102پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے جبکہ ایک لاکھ41ہزارسے زائدووٹ رجسٹرڈتھے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوارنے21ہزارسے زائدووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی امیدوارمیاں عمر17ہزارووٹ حاصل کرسکے۔یادرہے عام انتخابات میں یہ سیٹ پی ٹی آئی نے جیتی تھی۔