سربراہ تحریک لبیک خادم رضوی کی نماز جنازہ ادا

2 days ago


مینار پاکستان گرائونڈ میں لاکھوں لوگ جمع ہوئے

تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان گرائونڈمیں ادا کر دی گئی۔ گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے نماز جنازہ میں شرکت کے لئے لاکھوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے جبکہ خادم حسین رضوی کے جسد خاکی کو ایمبولنس کے ذریعے جنازہ گاہ لایا گیا۔


نماز جنازہ ان کے صاحبزادے علامہ سعد حسین رضوی نے پڑھائی۔ اس موقع پرسکیورٹی اورٹریفک کے خصوسی انتظامات کئے گئے تھے۔خادم رضوی چند روز سے بخار میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کی شب انتقال کر گئے تھے، انہیں طبعیت بگڑنے پر شیخ زیدہسپتال لایا گیا تھالیکن ہسپتال انتظامیہ کے مطابق وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔


خادم حسین رضوی کو یتیم خانہ چوک کے قریب مدرسہ رحمت الالعالمین کے احاطے میں سپردخاک کیا جائے گا۔ان کی عمر 54 برس تھی۔ان کے سوگواران میں دو بیٹے، تین بیٹیاں اور بیوہ شامل ہیں۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


سربراہ تحریک لبیک خادم رضوی کی نماز جنازہ ادا