یوم علیؓ پرہرقسم کے جلوس نکالنے پرپابندی

1 week ago


مجالس کا انعقادایس او پیز کے تحت ہوگا

حکومت نے یوم علیؓ کے موقع پر ہر قسم کے جلوس نکالنے پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹریزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوم علیؓ کے موقع پر جلوسوں پر پابندی کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لگائی گئی ہے، پابندی خاص طور پرشہری علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لگائی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق یوم علیؓ کے موقع پر مجالس کے انعقاد کی اجازت ایس او پیز کے تحت ہوں گی۔

فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر مذہبی سکالرز اور کمیونٹی رہنماﺅں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


یوم علیؓ پرہرقسم کے جلوس نکالنے پرپابندی