مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری

2 weeks ago


منظوری چیئرمین نیب نے ایگزیکٹوبورڈاجلاس میں دی

پی ڈی ایم سربراہ اورامیر جمعیت علماءاسلام مولانا فضل الرحمان کے خلاف چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دے دی۔چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نیب خیبر پختونخوا کی جانب کیسز پیش کئے گئے۔


چیئرمین نیب نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس کی انکوائری کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ علاوہ کیپٹن( ر) صفدر، امیر مقام اور شیراعظم وزیر کے خلاف بھی انکوائریز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں مالم جبہ کیس کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔واضح رہے چند روز قبل بھی میڈیا پر اس قسم کی اطلاعات آئی تھیں کہ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف انکوائری کی منظوری دی ہے تاہم بعدازاں نیب نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھاکہ نیب نے فضل الرحمان کے خلاف انکوائری کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری