جبری گمشدگیوں پروفاقی کابینہ کااظہارتشویش

1 week ago


حکومت نے 100 سے زیادہ ادارے بند یاضم کر دیئے

وفاقی کابینہ نے گمشدہ افراد کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گمشدگیوں کے خاتمے کے لئے قوانین بنانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہوا۔کابینہ نے اسلام آباد میں جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ ستی کے والدین کو قانونی کارروائی اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کے 100 سے زیادہ ادارے بند یا دوسرے اداروں کے ساتھ ضم کر دیئے تاکہ حکومت پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے اور کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ اے جی پی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل متعارف کرایا جارہا ہے جس سے مالی بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

کابینہ نے صوبہ سندھ میں ضمنی انتخابات کے حلقوں میں امن و امان قائم رکھنے کی خاطر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ کو تیل کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ غیر قانونی اورسمگل شدہ تیل کی فروخت سے حکومت کو 180ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

انسدادسمگلنگ کے لئے اس وقت تک ملک بھر میں 192پٹرول پمپ سیل کر دئیے گئے ہیں جو سمگل شدہ تیل کی فروخت میں ملوث تھے۔

کابینہ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارہ کو مزید با اختیار،خود مختاراور شفاف بنانے کے لئے قانونی ترامیم کی اصولی منظوری دی۔ ان ترامیم سے آڈٹ کے طریقہ کار میں جدت،ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال اور ماہرانہ کاروائی ممکن ہو سکے گی۔

کابینہ نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ایکٹ 2020ءکے تحت ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی شرائط منظور کیں۔یہ اتھار ٹی مستحق وکمزورطبقے کوحصول انصاف کے لئے مالی اور قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

کابینہ نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو کرنے کی منظوری دی۔دوسری طرف کابینہ نے تعلیم کے فروغ کے لئے معارف فائونڈیشن ترکی اور وفاقی وزارت تعلیم کے مابین مفاہمتی یاداشت دستخط کرنے کی اجازت دی۔

کابینہ نے ایف آئی اے ایکٹ 1974ءکے تحت ایف آئی اے کمرشل بنک سرکل لاہور کو پولیس سٹیشن کا درجہ دینے کی منظوری دی۔

اس منظوری کے بعد ایف آئی اے کے اس پولیس سٹیشن کی عملداری کا اختیار لاہور،قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور اوکاڑہ تک بڑھ جائے گا جس میں بینکاری جرائم کے خلاف قانونی کارروائی ممکن ہو سکے گی۔

کابینہ نے قومی طب کونسل میں ممبران کے انتخابات اور ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کی منظوری دی۔معاون خصوصی برائے صحت نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ ملک بھر میں سرنج کے دوباہ استعمال کے خاتمے کے لئے قانون لایا جا رہا ہے۔

کابینہ نے نوشہرہ میں وزارت ریلوے کی جانب سے تعمیرات کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کر نے کا فیصلہ کیا جس میں وزیر قانون،وزیر تعلیم،وزیر دفاع اور وزیر ریلوے شامل ہونگے۔

کابینہ نے پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرزتشکیل دینے کی منظوری دی۔

کابینہ نے کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے 17دسمبر2020ءاور 23دسمبر2020ءکو منعقد ہ اجلاسوں میں لئے گئے فیصلوں کی تو ثیق کی۔

کابینہ نے کمیٹی برائے نجکاری کے 04جنوری 2021ءکو منعقدہ اجلاس میں لئے گئے فیصلوں توثیق کی۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے06جنوری 2021 کو منعقدہ اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


جبری گمشدگیوں پروفاقی کابینہ کااظہارتشویش