این اے 249:پی ٹی آئی،پی ایس پی،پی پی متفق

5 days ago


تمام جماعتوں کادوبارہ انتخاب کرانے کامطالبہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249کراچی کے حوالے سے تحریک انصاف،پیپلزپارٹی اورپاک سرزمین پارٹی ایک پیج پرہیں،مذکورہ تمام جماعتوں کامطالبہ ہے کہ حلقے میں دوبارہ گنتی کی بجائے انتخاب کرایا جائے۔

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے بجائے انتخاب ہونا چاہئے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست کے خاتمے کا وقت قریب ہے، ہمارے اوپر نابالغ لیڈر شپ مسلط ہے، جسے پارلیمان کے کردار کا علم نہیں۔

ادھرپاک سرزمین پارٹی کے رہنمامصطفیٰ کمال نے الیکشن کمیشن کو لکھا ہے کہ پولنگ والے روز 30سے زائد پولنگ سٹیشنوں پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں فراہم کیا گیا جبکہ 100سے زائد پولنگ سٹیشنوں کا نتیجہ 7گھنٹے سے زائد موخر رکھا گیا۔مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی پردھاندلی اور کارکنا ن پر حملے کا الزام بھی عائد کیا۔

یادرہے گزشتہ روزپیپلزپارٹی کے سندھ سے وزیرسعیدغنی نے مطالبہ کیاتھاکہ دوبارہ انتخاب کرالیاجائے توپیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ ووٹ لے کرجیتے گی۔

 

 

شیئر کریں