سینٹ الیکشن:فیصل واوڈاشہریت چھپانے پرٹریبونل طلب

1 week ago


ایم کیوایم کے رئوف صدیقی ،خضر زیدی نااہل قرار

سینٹ الیکشن کے لئے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پرالیکشن ٹریبونل نے وفاقی وزیر سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈاکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

درخواست گزار قادر مندوخیل کے وکیل رشید اے رضوی نے دلائل دیئے اور فیصل واوڈا کے دہری شہریت رکھنے سے متعلق دستاویزات پیش کیں۔

جسٹس آغا فیصل نے سوال کیا فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی آیا ہے؟ اس پر فیصل واوڈا کے وکیل حسنین چوہان نے بتایا کہ فی الحال مجھے کیس نہیں دیا گیا۔

قادرمندوخیل نے کہا فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسرکے سامنے اعتراضات دائر کئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کیا لہٰذا فیصل واوڈاکو سینٹ الیکشن کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔

ٹریبونل نے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈاکو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیاجبکہ ٹریبونل نے فیصل واوڈاکو پیش ہوکر وضاحت دینے کا بھی حکم دیا۔

یہاں ٹریبونل نے ایم کیو ایم رہنما رئوف صدیقی کو سینٹ انتخابات لڑنے کے لئے نااہل قرار دےدیا۔الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رئوف صدیقی کی اپیل مسترد کر دی۔

رئوف صدیقی کے وکیل الیکشن ٹریبونل کو مطمئن نہ کر سکے ۔یاد رہے آر او نے رو¿ف صدیقی کے سینٹ الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔ریٹرننگ آفیسر کا اعتراض تھا کہ رو¿ف صدیقی کی تعلیم 16 برس نہیں جبکہ رئوف صدیقی نے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اس کے علاوہ الیکشن ٹریبونل نے سینٹ انتخابات کے لئے ٹیکنوکریٹ نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کے خضر زیدی کی اپیل بھی مسترد کر دی اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


سینٹ الیکشن:فیصل واوڈاشہریت چھپانے پرٹریبونل طلب