زیادتی کے مجرموں کو جنسی طور پر ناکارہ بنا دینا چاہئے،عمران خان

1 week ago


ایسا دنیا کے کچھ ممالک میں بطور سزا کیا جا رہا ہے،وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زیادتی کے مجرموں کو جنسی طور پر ناکارہ بنا دینا چاہئے۔ نجی چینل کو انٹرویو میں ان کاکہناتھاکہ قتل کے مقدمات کی طرح ریپ کے جرم کے لئے بھی درجہ بندی کی جانی چاہئے۔فرسٹ ڈگری میں آنے والوں کو آپریشن کے ذریعے ناکارہ کر دیا جانا چاہئے۔انہوں نے پڑھا ہے کہ ایسا دنیا کے کچھ ممالک میں بطور سزا کیا جا رہا ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب وہ حکومت میں آئے تھے تو ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کے تناظر میں وہ سرے عام پھانسی کے حق میں تھے تاہم انھیں مشورہ دیا گیا کہ ایسا کرنے سے عالمی ردعمل ہو سکتا ہے۔
یاد رہے رواں ہفتے ایک خاتون کے ساتھ لاہور سے گوجانوالہ جاتے ہوئے سڑک پر ڈکیتی اور زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں مبینہ طور پر تین بچوں کے سامنے دو افرادخاتون کا ریپ کیاتھا۔


اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ریپ کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی سزا کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے تاہم پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایسے مطالبات کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے تشدد میں مزید اضافے کا سبب قرار دیا تھا۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


زیادتی کے مجرموں کو جنسی طور پر ناکارہ بنا دینا چاہئے،عمران خان