پی ڈی ایم مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی :احسن اقبال

1 week ago


قوم نے دیکھ لیا عمران خان سنگ دل ہیں:جنرل سیکرٹری ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کاکہنا ہے کہ پارٹی نے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی نشستوں پراپنا امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

انہوں نے کہا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں کے ساتھ مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے امید ظاہر کی کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ہماری جیتی ہوئی سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں ساتھ دیں گی۔

احسن اقبال نے سانحہ مچھ میں ہزارہ برادری کی جانب سے وزیر اعظم کے دورہ کوئٹہ سے متعلق مطالبے کے بارے میں کہا قوم نے دیکھ لیا عمران خان سنگ دل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اپنی انا پر اڑے رہے۔


انہوں نے کہا ماضی میں اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جب میں وزیر داخلہ تھا اور تب بھی ہزارہ برادری نے آرمی چیف کی آمد تک بھوک ہڑتال کی تھی اور آرمی چیف نے ان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے دورہ کیا۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


پی ڈی ایم مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی :احسن اقبال