پی ڈی ایم نے12نکاتی میثاق پاکستان کی منظوری دیدی

6 days ago


پارلیمنٹ کی خودمختاری ،سیاست سے اسٹیبلشمنٹ کے کردارکاخاتمہ یقینی بنایاجائے گا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نے 12نکاتی چارٹر کی منظوری دے دی جسے میثاق پاکستان(Charter of Pakistan) کانام دیاگیاہے جس کے مطابق پارلیمنٹ کی خودمختاری کے ساتھ ساتھ سیاست سے اسٹیبلشمنٹ اورانٹیلی جنس اداروں کے کردارکاخاتمہ یقینی بنایاجائے گا۔

میثاق پاکستان کے مطابق آئین کی بالادستی اوراس پرعملداری،آزاد عدلیہ کا قیام،آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے اصلاحات ،عوام کے بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق ، صوبوں کے حقوق اور اٹھارویں ترمیم کا تحفظ ،مقامی حکومتوں کا موثر نظام ،اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کا دفاع،انتہاءپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ،مہنگائی ،بےروزگاری، غربت کے خاتمے کے لئے ہنگامی معاشی پلان،آئین کی اسلامی شقوں کا تحفظ اور عمل درآمدیقینی بنایاجائے گا۔

اس سے قبل یہاں اپوزیشن کے اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے اجلاس کے بعداپوزیشن پارٹیوں کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کوروناکی آڑمیں جلسوں پرپابندی کوتسلیم نہیں کرتے۔ہمارے جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہااس حکومت کوگھربھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔اس حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے کیونکہ یہ عوام کی نمائندہ نہیں ہے۔ مولانانے کہاکہ ہم گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کوتسلیم نہیں کرتے۔جھوٹے مقدمات درج کرکے انتقام لیاجارہاہے۔شبرزیدی نے بدعنوان لوگوں کی فہرست پیش کی توعمران خان نے کہاکہ انہیں چھوڑدویہ ہمارے فنانسرہیں۔

مولانانے کہافارن فنڈنگ کیس میں تاخیری خربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں۔اس سے قبل پی ڈی ایم کااجلاس مولانا کی قیادت میں ہواجس میں تمام پارٹیوں کی قیادت نے شرکت کی۔ آج ہونے والے اجلاس کی میزبانی اسلام آبادمیں مسلم لیگ ن نے کی۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


پی ڈی ایم نے12نکاتی میثاق پاکستان کی منظوری دیدی