اردو | NEWS

یوٹیلیٹی سٹورزپرآٹا،چینی اورگھی مہنگاکردیاگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، گھی اور آٹا کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں گھی، چینی اور آٹا کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق گھی کی قیمت 170 روپے فی کلو سے بڑھاکر 260 روپے اور چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو سے بڑھا کر 85 روپے کردی گئی۔
اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹاکے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 820 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردی گئی ہے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب