اردو | NEWS

کراچی:پاکستان کاسب سے بڑاکوروناویکسینیشن سینٹربند

کراچی(ایم این این)کراچی میں ملک کا سب سے بڑا کروناویکسینیشن سینٹرڈیٹا آپریٹرز کی ہڑتال کے باعث بند کردیا گیاہے۔ہفتے کو کراچی ایکسپو سینٹر میں کرونا ویکسینیشن سینٹر میں کام کرنے والے ڈیٹا آپریٹرزنے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کردی ہے۔
ایکسپو سینٹر میں ایک شفٹ میں 65 ڈیٹا آپریٹر کام کرتے ہیں اور ان کی تین شفٹ ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے اور جب تک تنخواہیں نہیں ملیں گی، کام نہیں کریں گے۔ ہڑتال کے باعث ویکسینیشن کے لئےایکسپو سینٹر آنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب