اردو | NEWS

لاہور میں عید کے تینوں دن بارش کی پیش گوئی

لاہور(ایم این این)لاہور میں عیدکے تینوں دن بارش کے قوی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے19جولائی سے لاہور میں اچھی بارشیں برسانے والے نظام کے آنے کی نوید سنا دی جن کا سلسلہ ممکنہ طور پر تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔
یادرہےگذشتہ کئی سالوں سےعیدالاضحیٰ کے دن بارشوں کاسلسلہ دیکھنے میں آرہاہے اوراس مرتبہ بھی یہی صورت حال برقراررہنے کی اُمیدہے۔اس تناظرمیں شہرمیں صفائی کے ذمہ داراداروں کی طرف سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جانوروں کی الائشیں مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے انتظامات کویقینی بنائیں۔
بلدیہ کے اہلکاروں کاکہناہے کہ بارش کے دوران الائشیں اِدھر اُدھر پھینکنے سے تعفن پھیل سکتا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے ترجمان جمیل خاور کا کہنا تھا کہ عید پر شہر میں صفائی کی صورت حال برقرار رکھنے کے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں تاہم شہریوں کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب