اردو | NEWS

راولپنڈی میں ماں کوتشددکانشانہ بنانے والا بدبخت بیٹاگرفتار

راولپنڈی(ایم این این)پیسے نہ ملنے پرماں پر تھپڑ، مکے اورلاتوں سے تشدد کرنے کرنے والا ناخلف بیٹا پولیس نے گرفتار کرلیا۔تھانہ صادق آباد کی حدود بہاری کالونی میں بدبخت بیٹے نے پیسے نہ ملنے پرماں پرتشدد کیا، پولیس نے پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
مسماۃ نورین بی بی نے پولیس کوبیان دیا کہ خاوند روزگار کے لئے بیرون ملک ہےاورمیرے تین بیٹے ہیں، منجلا بیٹاعلی میرے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے اور پیسے مانگتا ہے، پیسے نہ دینے پر گھر میں پڑی چیزیں توڑ دینا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا روز کا معمول ہے۔
آج پھر اس نے ہنگامہ کیااورمجھے تھپڑوں، مکوں اورلاتوں سے ماراپیٹااورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔نورین بی بی کے مطابق اس کے بڑے بیٹے نے اس کی جان چھڑائی ہےاور مجھے علی سے جان کا خطرہ ہے، میرے بیٹے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
پولیس ترجمان کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر ناخلف بیٹے کی اپنی والدہ پرتشدد کی شکایت سامنے آئی جس پرتھانہ صادق آبادپولیس نے متاثرہ خاتون سے خودرابطہ کیااورخاتون کی شکایت پرمقدمہ درج کرکے والدہ پرتشددجیسے شرمناک فعل میں ملوث ملزم علی کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس 2021 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایس پی راول ڈویژن ضیاء الدین کا کہنا تھا کہ ماں جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک امر ہے، ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب