این اے249 ضمنی انتخابات،پیپلزپارٹی فاتح قرار

1 week ago


تحریک انصاف کاامیدوارپانچویں نمبرپررہا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے249کراچی کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کراچی کے ضمنی انتخاب میں فاتح قرار پائے۔

الیکشن کمیشن نتائج کے مطابق قادر خان نے 16 ہزار 156 ووٹ حاصل کئے۔ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسمٰعیل 15 ہزار 473 ووٹ حاصل کر کے دوسرے اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مفتی نذیر احمد کمالوی 11 ہزار 125 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔

غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاک سرزمین پارٹی سربراہ سید مصطفیٰ کمال چوتھے نمبر پر 9 ہزار 227 ووٹ حاصل کرسکے اور اس سے قبل اس حلقے سے کامیاب ہونے والی پارٹی تحریک انصاف محض 8 ہزار 922 ووٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر آئی۔

مجموعی طور پر 73 ہزار 471 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 731 مسترد ہوئے اور ٹرن آو¿ٹ 21.64 فیصد رہا۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


این اے 249:پی ٹی آئی،پی ایس پی،پی پی متفق
این اے249ضمنی الیکشن:ن لیگ کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور
این اے249کراچی: ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

کتا ماریں 108 روپے انعام پائیں،سیدعبدالرشید

1 month ago


اب اگر کسی کی کتے کے کاٹنے پر موت ہوئی تو پرچہ درج کرواﺅں گا،رکن سندھ اسمبلی

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے شہریوں کو نقصان پہنچانے والے کتے کو مارنے پر 108 روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

سیدعبدالرشیدکاکہناہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سرکار کی ذمہ داری ہے، کتوں کے کاٹنے کے کیسزز پر مسلسل خاموشی افسوسناک ہے۔

لیاری پی ایس 108 کے مکینوں کی کتوں سے حفاظت کے لئے نقصان پہنچانے والے کتے کو مارنے والے شہری کو 108 روپے کا انعام دونگا۔

موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے بلا وجہ کتے بھاگتے ہیں جن سے خوفزدہ ہو کر شہری حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔

کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی نہیں اور کتے کو مارنے کی دوائی بھی نہیں تو بتایا جائے کیا انسانوں کو مارنے کے لیے ان کو پالا جا رہا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی کاکہناہے کہ جن کو کتوں سے محبت ہے وہ شہریوں کو نقصان پہنچانے والے کتوں کو اپنے گھر پر پناہ دیں اور ان کے کھانے کا انتظام کریں۔

اب اگر کسی کی کتے کے کاٹنے پر موت ہوئی تو پرچہ متعلقہ ادارے کے خلاف خود درج کرواﺅں گا۔



انجینئرمحمدعلی مرزاپرقاتلانہ حملہ کرنے والے کی درخواست ضمانت خارج

1 month ago


حملے کاواقعہ جہلم شہرمیں موجودریسرچ اکیڈمی میں فوٹوسیشن کے دوران پیش آیاتھا

سول کورٹ جہلم کے جج جسٹس نوید اشرف نے معروف مبلغ انجینئر محمد علی مرزا پر 14 مارچ 2021 کو قاتلانہ حملے کرنے والے ملزم شہزاد علی ولد خوشی محمد کی درخواست ضمانت کو دو دنوں کی سماعت کے بعد خارج کر دیا۔

یادرہے یہ واقعہ ان کی جہلم شہرمیں موجوداکیڈمی میں اتوارکے روزاس وقت پیش آیاتھاجب علی مرزا آنے والوں کے ساتھ تصاویربنوارہے تھے،اسی دوران ملزم شہزادعلی نے علی مرزاپرچاقوسے حملہ کر دیا تھا ،چاقوعلی مرزاکے کندھے پرلگاتھاجس سے ہلکاسازخم بن گیاتھا۔وہاں موجودلوگوں نے ملزم کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاتھا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی انجینئرمحمدعلی مرزاپرقاتلانہ حملہ ہوچکاہے جس میں وہ بری طرح زخمی ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجودانہوں نے لوگوں سے ملنے اوردرس وتدریس کاسلسلہ جاری رکھا۔



پاکستان میں انٹرنیٹ کی عالمگیریت کاجائزہ لینے کیلئے یونیسکومتحرک

1 month ago


سٹیک ہولڈرزکے اجلاس میں مختلف اشاریوں پرکام شروع

پاکستان میں انٹرنیٹ کی عالمگیرحیثیت کا جائزہ لینے کے لئے یونیسکو نے مختلف اشاریوں پرکام شروع کر دیا۔

یہ ایک ایسا فریم ورک ہے جس کے تحت ملک میں انٹرنیٹ کے نظام کوجانچنے کے لئے وسیع تحقیقات کی جاتی ہیں۔

یہ فریم ورک قومی سطح پرانٹرنیٹ کے ماحول کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتا ہے۔ یونیسکوکے فریم ورک کا اطلاق دنیا کے 21 ممالک میں کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں اس کا کام جاری ہے۔

پاکستان میں اس تشخیص کیلئے یونیسکو کا بین الاقوامی پروگرام برائے مواصلات برائے ترقی مددفراہم کررہا ہے اور میڈیا ریسرچ فار ڈیموکریسی کی تحقیقاتی ٹیم اس پرکام کررہی ہے۔

اس تحقیقی عمل کو باضابطہ طور پر ملٹی سٹیک ہولڈرزکے ایڈوائزری بورڈ کے پہلے اجلاس میں شروع کیا گیا جو زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں جس میں حکومت ، پارلیمنٹ ، میڈیا ، اکیڈمیہ ، قانونی ، انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے نمائندے شامل ہیں۔

اجلاس میں بورڈآف ڈائریکٹرزکے کردارکی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔بورڈآف ڈائریکٹرزکے ممبران تشخیص کے عمل میں رہنمائی کریں گے اور تحقیق کو جامع اور کثیر الجہتی بنانے کے لئے تزویراتی سفارشات پیش کریں گے۔

تشیخص کے اس عمل سے توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی عالمگیریت کی پالیسی بنانے میں مددملے گی جوعملی طورپراس میں کمیاں ہیں اس حوالے سے تحقیقی شواہدکے ساتھ پالیسی سفارشات پیش کی جائیں گی۔

پاکستان میں یونیسکوکی نمائندہ اورڈائریکٹرنے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاانٹرنیٹ تمام پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

میڈیامیٹرزفارڈیموکریسی کی شریک بانی اورتحقیقات کی سربراہ صدف خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہااس مطالعے سے مختلف سٹیک ہولڈر گروپوں کو اجتماعی طور پر پاکستان میں ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام کی تشکیل کیلئے پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گی اورتحقیق کے بعد دی گئی سفارشات میں اجتماعی طور پر اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔