اردو | NEWS

پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان غیرقانونی تارکین وطن سےنمٹنے کے لیے معاہدہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ امیگریشن معاہدے پر مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے، مذاکرات کے لیے برطانوی وزارت داخلہ کے مستقل سیکرٹری میتھیو رئیکرافٹ نے پاکستان کا دو روزہ دورہ بھی کیا۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اس دورے کے دوران غیر قانونی امیگرنٹس سے نمٹنےکے لیے معاہدہ مکمل کرلیا گیا۔ برطانوی سیکرٹری داخلہ اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے معاہدے کو عملی جامہ پہنایا۔ معاہدے کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس معاہدے کو آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گاساتھ ہی معاہدے پر عمل درآمد رواں ماہ سے ہی شروع کیا جائے گا۔ کابینہ منظوری کے بعد پاکستان اور برطانیہ مشترکہ مجرمانہ ریکارڈ بنائیں گے۔دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔برطانیہ میں تعلیم مکمل کرنےوالے پاکستانی طلبہ کو نوکریوں کے حصول میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ امیگریشن کے معاملے پر برطانیہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب