اردو | NEWS

بیوی نے تیسری شادی کیلئے شوہر کو قتل کردیا

منڈی بہائوالدین(نیوزڈیسک)منڈی بہائوالدین میں پوليس نے ايک ماہ قبل ہونیوالے قتل کا معمہ حل کرليا۔ قاتل کوئی اور نہيں مقتول کی بیوی نکلی جس نے تيسری شادی کيلئے اپنے ساتھی کيساتھ ملکر شوہر کی ناصرف جان لی بلکہ اُس کے ٹکڑے کرکے جلا ڈالے، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا سر برآمد کرلیا۔منڈی بہائو الدین کے علاقے سندھانوالہ میں گزشتہ ماہ ایک خاتون نے پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے اپنے شوہر کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی اور پھر دیور پر اپنی بیٹی کو اغوا کرنے کا بھی الزام لگایا تاہم پولیس نے ایک ماہ کے اندر ہی معاملے کی حقیقت کا کھوج لگالیا۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر خاتون کو حراست میں لیا جس نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔خاتون روبینہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول شوہر کے دوست یوسف سے تیسری شادی کرنا چاہتی تھی جس کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو پہلے قتل کیا اور بعدازاں اس کے ٹکڑے کرکے جلادیئے۔دوران تفتیش خاتون نے اپنے مقتول شوہر پر شک کرنے اور تشدد کے الزامات بھی لگائے۔ دونوں کی رفاقت20 سال پر محیط تھی۔پولیس نے خاتون کے ساتھ اس جرم میں شریک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا سر بھی برآمد کرلیا گیا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب