اردو | NEWS

رکشہ ڈرائیور نے چالان کاٹنے پر رکشےکو آگ لگادی

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقےگلستان جوہرمیں منورچورنگی کےقریب رکشہ ڈرائیورنےچالان کاٹنےپررکشےکو آگ لگادی۔رکشےکو آگ لگانےکی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے، رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ کرائے کا رکشہ چلاتا ہوں،بلاوجہ چالان کاٹ دیا۔دوسری جانب ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ کاغذات نہ ہونے پر چالان کیا گیا، واقعے میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی کوئی کوتاہی سامنے نہیں آئی۔ٹریفک پولیس کاکہناہےکہ رکشہ ڈرائیور نےٹریفک پولیس کو حلف نامہ جمع کرا دیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ کاغذات مانگنے پر جذبات میں آکر رکشےکو آگ لگائی، ٹریفک پولیس سےگزارش ہے کہ میری غلطی کومعاف کیا جائے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب