اردو | NEWS

پاکستان کا نمبر ون مسئلہ مہنگائی، سروے میں عوام کی رائے

کراچی(نیوزڈیسک)ریسرچ کمپنی اپسوس کے نئے سروے کے مطابق پاکستان کا نمبر ون مسئلہ مہنگائی ہے۔اپسوس نے پاکستانی عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 43 فیصد پاکستانی بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہیں جبکہ 14 فیصد پاکستانیوں نے بے روزگاری کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔اس کے علاوہ 12 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ غربت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔اپسوس کے سروے کے مطابق 87 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت پر پریشانی کا اظہار کیا جبکہ 13 فیصد نے کہا کہ ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے۔عوام کی اکثریت نے معاشی صورتحال میں بہتری کے دعوے بھی رد کرديے، 46 فیصدپاکستانیوں نے کہا ہے کہ معیشت کمزور ہے جبکہ صرف 5 فیصد نے معیشت کو مضبوط سمجھا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب