اردو | NEWS

اسلام آباد کے تھانوں میں طلبہ کو انٹرن تعینات کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد(ایم این این)اسلام آباد کے تھانوں میں طلبہ کو انٹرن تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انٹرن شپ کے لیے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت طلبہ کو چنا گیا ہے، یہ پولیس اور عوام میں پل کا کرداراداکریں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبہ تھانوں میں سائلین کے مسائل حل کرنے میں پولیس کی مددکریں گے، طلبہ پولیس اورعوام کے درمیان دوریوں کی وجوہات کی نشاندہی بھی کریں گے۔ترجمان اسلام آبادپولیس کے مطابق وجوہات کی رپورٹس روزانہ سینٹرل پولیس آفس کو بھجوائی جائیں گی،سینئر افسران پرمشتمل بورڈ ان رپورٹس کا جائزہ لے گا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب