اردو | NEWS

شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی

کراچی(ایم این این)میٹروویل میں شوہرنے فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کردیااور بعد میں خود کوبھی گولی مارلی۔سائٹ ایریا کے علاقے میٹروویل میں فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کی لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متوفی رومان فرنٹینئرکانسٹیبلری سے ریٹائرڈ تھا اوراس کی متوفیہ سمیرا سے دوسری شادی تھی، ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، شوہر نے پہلے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب