لارڈنذیرہائوس آف لارڈزسے نکلے یانکالے گئے؟

6 days ago


خاتون سے زیادتی کاالزام،رکنیت منسوخی کی سفارش کی جاچکی تھی

آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سے تعلق رکھنے والے برطانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ آف رودھرم، نذیر احمد نے ایوان بالا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لارڈ نذیر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہائوس آف لارڈز کی رکنیت سے مستعفی ہو رہے ہیں۔


لارڈ نذیر احمد کے ہائوس آف لارڈز سے اچانک مستعفی ہونے کے اعلان سے نہ صرف برطانیہ میں مقیم کشمیری بلکہ پاکستان بھر میں لوگ حیران رہ گئے ہیں۔ لارڈ نذیر کم عمری میں ہی ہائوس آف لارڈز کے رکن بنے تھے اور انہیں پاکستان کا فخر قرار دیا جاتا تھا۔لارڈ نذیر احمد کے مستعفی ہونے کی وجوہات کیا ہے؟

لارڈ نذیر احمد پر ایک سائل خاتون(ط ، ز)سے زیادتی کا الزام ہے اور ہائوس آف لارڈز کی اخلاقی کمیٹی نے لارڈ نذیر کی ایوان کی رکنیت منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی۔ یہ پہلا واقعہ ہے برطانیہ کا ایوان بالا کسی لارڈ کی رکنیت منسوخ کر رہا ہے۔

ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ سیاست میں الزامات لگتے رہتے ہیں۔ لارڈ نذیر کی شخصیت ایک طویل عرصہ سے مختلف الزامات کی زد میں رہی ہے۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


بیرون ملک مقیم کارکنوں کی زبردستی وطن واپسی کا انتباہ
اسامہ کی ہلاکت،زرداری کو خبردینابہت آسان ثابت ہوا:اوباما
سب ایک پیج پر’وہاں‘ بھی نہیں:مریم نواز

وزیراعظم عمران خان کاالیکٹرانک ووٹنگ سسٹم لانے کا اعلان

6 days ago


تارکین وطن کےلئے بھی ووٹ ڈالنے کا سسٹم لارہے ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم لانے کااعلان کردیا۔وزیراعظم نے انتخابی عمل کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ 2013 کا الیکشن ختم ہوا تو ساری جماعتوں نے کہا دھاندلی ہوئی ہے، ن لیگ نے بھی کہا سندھ میں دھاندلی ہوئی، پیپلزپارٹی نے 2013میں کہا یہ آر او کا الیکشن تھا۔


عمران خان نے کہا 2013میں 133لوگوں نے کہا انتخابات میںبے ضابطگی ہوئی ۔ ، 2018 کے الیکشن کے بعد صرف 102پٹیشنز آئیں، 2013 کے مقابلے میں 2018 میں کم لوگوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی۔2013کے الیکشن کے بعد 4حلقے کھولنے کا مطالبہ اس لئے کیا کہ 2018 کا الیکشن ٹھیک ہو۔

4حلقوں کا معاملہ لیکر پارلیمنٹ گئے پھر الیکشن کمیشن کے پاس گئے، پھر یہ معاملہ سپریم کورٹ بھی لیکر گئے ، ایک سال گزر نے کے باوجود حکومت 4 حلقے کھولنے کو تیار نہ تھی۔ ہم نے ایک سال گزرنے کے بعد دھرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی 23، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے صرف 24 پٹیشنز دائر کیں، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 14نشستیں 3ہزارکم ووٹ سے ہاریں جبکہ پیپلزپارٹی کو3 اور ن لیگ نے9سیٹوں پر کم ووٹوں سے شکست ہوئی۔

اپوزیشن کے لوگ پہلے دن سے اسمبلی میں شور مچارہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی، پرویزخٹک کی قیادت میں کمیٹی بنی ،پہلی میٹنگ میں ان کے لوگ آئے، دھاندلی پر بنی کمیٹی کی دوسری میٹنگ سے ان کے لوگ ہی نہیں آئے۔

وزیراعظم نے میں الیکٹرانک ووٹنگ لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا الیکٹرانک ووٹنگ پر الیکشن کمیشن سے بات چیت ہورہی ہے، مارڈن ٹیکنالوجی سے پاکستان میں سب سے بہترین الیکشن کا سسٹم آئے گا، تارکین وطن کےلئے بھی ووٹ ڈالنے کا سسٹم لارہے ہیں۔

ملک میں ابھی سینیٹ اورآزادکشمیرکے الیکشن آنےوالے ہیں، سینیٹ انتخابات کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں سینیٹ کے انتخابات شو آف ہینڈ ہوں ، الزام لگتا ہے کہ پیسہ دے کر سینیٹ کی نشستیں خریدی جاتی ہیں، ہم سینیٹ الیکشن میں سیکریٹ بیلٹ کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن کا الزام نہ لگے۔

وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کے لئے اپوزیشن کودعوت دیتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں صاف و شفاف الیکشن ہوں۔



نیشنل پریس کلب کے سینئرنائب صدر ارشدوحیدچوہدری انتقال کرگئے

1 week ago


وہ جیوجنگ گروپ سے وابستہ تھے، جنازہ کااعلان بعدمیں کیاجائے گا

نیشنل پریس کلب کے سینئرنائب صدر،کالم نگاراوراینکرپرسن ارشدوحیدچوہدری کوروناکے باعث انتقال کرگئے۔وہ کئی روزسے علا ج کے لئے ہسپتال میں داخل تھے جہاں وہ انہیں وینٹی لیٹرپررکھاگیا تھا۔ان کے انتقال کی خبرملتے ہی صحافتی برادری میں غمی کی لہردوڑگئی۔ان کے جنازہ کااعلان بعدمیں کیاجائے گا۔وہ کئی سالوں سے جیوجنگ گروپ کے ساتھ وابستہ تھے۔



بختاور بھٹو زرداری کی منگنی طے، تیاریاں شروع

1 week ago


کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے مہمان ہی شرکت کرسکیں گے

سابق وزیراعظم بینظیربھٹواورسابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی کی منگنی طے ہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بختاور کی منگنی کی تقریب 27 نومبر کو بلاول ہاو¿س میں منعقد ہوگی۔


بلال ہائوس ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑی بہن کی منگنی صنعت کار و کاروباری شخص محمد یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود چوہدری سے طے ہوئی ہے۔ دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب منعقد کئے جانے کا دعوت نامہ بھی سامنا آ چکا ہے، جس میں تقریب کی تاریخ 27 نومبر بروز جمعہ شام 4 بجے درج ہے۔


ابھی یہ واضح نہیں کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں کون کون سی شخصیات شامل ہوں گی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں خاندانوں کے افراد سمیت اہم سیاسی و کاروباری شخصیات بھی تقریب میں شامل ہوں گی۔بلاول ہائوس ذرائع کے مطابق تقریب میں شرکت کے لئے آنے والے مہمانوں کو پہلے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا اور ان ہی افراد کو تقریب میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی جن کا ٹیسٹ منفی آیا ہوگا۔