مطیع اللہ جان کواغواءکیاگیاہے:شبلی فراز

2 weeks ago


حکومت انہیں بازیاب کرانے کی پوری کوشش کرے گی

مطیع اللہ جان کواغواءکیاگیاہے،ہم کوشش کررہے ہیں کہ ان کے بارے میں پتہ چلایاجاسکے کہ وہ کہاں پرہیں۔حکومت انہیں بازیاب کرانے کی پوری کوشش کرے گی۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے پراتفاق
جماعت اسلامی کی کشمیرریلی میں دھماکہ،7افرادزخمی
اے پی ایس انکوائری کمیشن رپورٹ، حکومت سے 4 ہفتوں میں جواب طلب

ڈاکٹرفیصل سلطان معاون خصوصی برائے صحت مقرر

5 days ago


وہ عمران خان کی حکومت میں صحت کی وزارت کے تیسرے وزیربنے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرفیصل سلطان کومعاون خصوصی برائے صحت مقررکردیاہے۔ان کاعہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا۔ڈاکٹرفیصل سلطان اس سے قبل نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کے رکن اورشوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹوافسرکے طورپرکام کررہے تھے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ڈاکٹرفیصل نے شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال کے چیف ایگزیکٹوافسرکے استعفیٰ دیاہے کہ نہیں۔وزیراعظم عمران خان کے دوسالہ دورحکومت میں ڈاکٹرفیصل صحت کے تیسرے وفاقی وزیرہیں اس سے قبل عامرکیانی وزیرصحت مقررہوئے تھے اوران پرادویات کی قیمتوں میں اربوں روپے کی کرپشن کاالزام لگاتھاجس پروزیراعظم نے ان سے استعفیٰ لے لیااورانہیں تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقررکردیا۔ان کے بعدعالمی ادارہ صحت میں کام کرنے والے ڈاکٹرظفرمرزاکواحساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشترکی سفارش پرمشیربرائے صحت مقررکیاتھا۔ان پربھی چندروزقبل کرپشن کے الزامات لگے جس پران سے استعفیٰ لے لیاگیاتھا۔اب وزیراعظم نے اپنے ہی ہسپتال کے سی ای او کو وفاقی وزیربرائے صحت کاعہدہ دے دیاہے۔یہ امرقابل ذکرہے کہ عمران خان مفادات کے ٹکراﺅکے سخت ناقدرہے ہیں مگراب انہوں نے ایک نجی ہسپتال جس کے وہ خودہی ٹرسٹی ہیں کے سی ای اوکووفاقی وزیرکاعہدہ دے دیاہے۔



پاکستان میں غذائی قلت، عالمی بنک نے چار سو ملین ڈالر کا قرض منظور کر لیا

1 week ago


دو سو ملین ڈالر سکولوں کے لئے دیئے گئے ہیں

عالمی بینک کے بورڈ أف ڈائریکٹرز نے پاکستان میں ٹڈی دل کے حملے کے باعث پیدا ہونے والی غذائی قلت کو کم کرنے اور کویڈ 19 کے باعث سکولوں کی بندش کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے چالیس کروڑ ڈالر کا أسان قرضہ منظور کر لیا ہے۔ عالمی بینک کی پریس ریلیز کے مطابق اس قرضے میں دو سو ملین ڈالر غذائی قلت پر قابو پانے اور دو سو ملین ڈالر تعلیمی پروگرام کے لئے ہیں۔ پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پچماماتھو کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے اور کرونا کی وجہ سے پاکستان میں غذائی قلت اور تعلیمی اداروں کا چیلنجز کا سامنا ہے۔



کراچی میں اربن فلڈنگ،انتظامیہ کی مددکیلئے فوج طلب

1 week ago


وزیراعظم نے تعیناتی کی منظوری دی تھی

وفاقی کابینہ نے کراچی میں اربن فلڈنگ کے معاملے پر فوج کی خدمات لینے اور تعیناتی کی منظوری دے دی۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فوج کی کراچی میں تعیناتی کے حوالے سے سمری وزیر اعظم کو پیش کی تھی۔کابینہ ڈویژن سے وزیر اعظم نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری کے احکامات جاری کئے۔ دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال بہتر بنانے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔