اردو | NEWS

مودی سرکارعیدالاضحیٰ پرجانورقربان کرنے پرپابندی لگادے گی؟

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیاکوسالانہ اربوں روپے کاگوشت برآمد کرنے والے بھارت نے عیدالاضحیٰ سے پہلے مذہب کے نام پر جانور ذبح کرنے پر پابندی پر غور شروع کردیا۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار بھارت کی مودی سرکارپیسہ کمانے کا موقع آئے تو دنیا بھر میں گائے اور بیل کا گوشت برآمد کرنے میں چوتھا نمبر لاتی ہے جبکہ مذہبی آزادی کا ذکر ہو تو مسلمانوں کے خلاف ہی گائورکشک بن جاتی ہے۔
انتہاپسند گروہوں کو لائسنس ٹوکِل دیتی ہے،گائے کے گوشت کی سمگلنگ کے نام پر بے گناہ مسلمانوں کی زندگی چھینتی ہے،کسی بھی طریقے سے مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کاجینا مشکل بناتی ہے۔
عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور اب مودی سرکار نیا شوشا چھوڑنے جارہی ہے، حکومت ایک ایسے قانون کو ختم کرنے کے لئے غور کی حامی بھرچکی ہے جس کے تحت جانوروں کو مذہبی بنیاد پر کسی بھی طریقے سے ہلاک کیا جاسکتا ہے۔
جانوروں کی قربانی پر مکمل پابندی عائد کی جاسکتی ہے، 1960 کے اس قانون کی شق نمبر 28 کو ختم کرنے کا مطالبہ جانوروں پر مظالم کے خلاف عالمی تنظیم کی بھارتی شاخ نے بھارتی حکومت کو ایک خط لکھ کرکیا ہے۔
یعنی پیسہ کمانے اور بیف برآمد کرنے کے لئے گائے اور بیل گرایا جاسکتا ہے لیکن مذہب کے نام پر قربانی نہیں کی جاسکتی۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب